aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   24 oC   14 oC   63 %
 ISL   16 oC   03 oC   76 %
 LHR   16 oC   02 oC   87 %
 QTA   10 oC   -06 oC   72 %
 PSW   16 oC   04 oC   81 %
  Thursday, Jan 08 2009
Mon, Aug 18 08, 06:08 PM PST
حکمراں ملک کودرپیش مسائل سے نجات دلائیں، فارو ق ستار
اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینئر فاروق ستار نے کہا ہے کہ صدر کے استعفیٰ دینے کامعاملہ افہام و تفہیم سے حل ہو گیا ہے، اب حکمراں ملک کودرپیش مسائل سے نجات دلائیں۔ آج نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینئرفاروق ستارنے کہا کہ صدر مشرف نے اس استعفیٰ کے معاملے کو انا کا مسئلہ نہیں بنایا ۔فاروق ستار کا کہنا ہے کہ صدر مشرف نے استعفیٰ دے کرملک اورقوم کے مفاد میں بہترین کام کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب حکومت کو چاہیے کہ ملک کو جو درپیش مسائل ہیں وہ حل کریں۔

ایم کیوایم کے لیڈرکاکہنا تھا اب بال حکومت کے کورٹ میں ہے اور حکومت کو چاہیے کہ ملک سے اقتصادی بحران کے خاتمے اور انتہا پسندی اور دہشت گردی کے جو خطرات منڈلارہے ہیں ان کا خاتمہ کیاجائے۔ایک سوال کے جواب میں فاروق ستار نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین نے گزشتہ روز حکمران اتحاد اور صدر سے اپیل کی تھی کہ معاملہ افہام وتفہیم سے حل کرلیا جائے اورعین ان کی توقعات کے مطابق فریقین کی جانب اچھا رد عمل سامنے آیا ۔انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ موجودہ حکومت کو سوچنے کا پورا موقع دینا چاہتی ہے۔ ججوں کی بحالی کے مسئلے پراورآئندہ حکومتی دھارے میں شمولیت کے حوالے سے ایم کیوایم کے کردارسے متعلق انہوں نے کہا کہ حکمران اتحاد سے بات چیت ہورہی ہے لیکن اب تک کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2009 All rights reserved