|
مشرف کو محفوظ رستہ دینے والے غداری کریں گے،لیاقت بلوچ
لاہور: جماعت اسلامی پنجاب کے امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کو محفوظ رستہ دینے والے قوم سے غداری کریں گے۔یہ بات انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اتحاد وعدے کے مطابق فوری طور پر دو نومبر والی عدلیہ بحال کرے اور پی سی او ججز کو فارغ کریں۔ان کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت ابھی تک پرویز مشرف کی پالیسیوں پر گامزن ہے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ ریلیف فراہم کرنیکا دعویٰ کرنے والوں نے قوم کو بدحالی اور بحران کے سوا کچھ نہیں دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی پالیسیوں کو رول بیک کرتے ہوئے قبائلی علاقوں میں آپریشن کی بجائے مذاکرات سے مسائل حل کئے جائیں۔ |