aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   20 oC   19 oC   28 %
 ISL   13 oC   09 oC   67 %
 LHR   18 oC   09 oC   68 %
 QTA   12 oC   -02 oC   67 %
 PSW   14 oC   10 oC   63 %
  Friday, Nov 21 2008
Tue, Aug 19 08, 09:39 PM PST
ڈی آئی خان : خودکش دھماکا، بتیس افراد جاں بحق
ڈیرہ اسماعیل خان: ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں خود کش دھماکا ہوا۔ ایک ہی خاندان کے چودہ افراد سمیت بتیس افراد جاں بحق ہو گئے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ڈیرہ اسماعیل خان کے ایمرجنسی وارڈ میں خود کش دھماکا دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب ہوا۔ دھماکے سے ایک ہی خاندان کے چودہ افراد سمیت پچیس جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ پینتالیس افراد زخمی ہیں۔ ہلاک شدگان میں متعدد پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ شدید زخمیوں میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ملک مشتاق، گلاب خان جاوید اور ریاض بھی شامل ہیں۔ جنہیں سی ایم ایچ ڈی آئی خان منتقل کر دیا گیا۔ آئی جی سرحد نے آج نیوز سے بات چیت میں کہا کہ دھماکا خود کش حملہ تھا اور حملہ آور کا سر اور ٹانگیں مل گئی ہیں۔

آئی جی سرحد نے دھماکے میں بائیس افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ پولیس نے علاقہ گھیرے میں لے کر اسپتال سیل کر دیا ہے۔ دھماکے کے بعد شہر میں سخت کشیدگی ہے اور کاروباری مراکز بند کر دیئے گئے ہیں۔ جبکہ بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔ تحریک طالبان پاکستان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے صوبے کے بڑے شہروں میں مزید خود کش حملوں کی دھمکی دی ہے۔
پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی کیلئے ہر قدم اٹھایا،افتخار چوہدری
صدر زرداری کا سندھ میں چھوٹے ڈیم بنانے کا اعلان
سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن غیاث الدین احمد کو تبدیل کردیا گیا
پارلیمنٹ کی قرارداد پر عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس
سزائے مو ت سے متعلق سمر ی حکومت کو بھیج دی گئی
پنجاب کو پیپلز پارٹی کا گڑھ بنایا جائے گا،گورنر
بھارتی سندھ طاس کمشنر انتیس ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے
خانانی اینڈ کالیاسے مزید اٹھارہ ہزار غیر قانونی اکاؤنٹس کا انکشاف
سوات:گھر پر گولہ گرنے سے 6افراد جاں بحق
سی ای سی ارکان کی تعداد کا معاملہ حل کر لیا جائے گا، ہمایوں اختر
1 2 3 4 5 6 7 
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2008 All rights reserved