aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   20 oC   19 oC   28 %
 ISL   13 oC   09 oC   67 %
 LHR   18 oC   09 oC   68 %
 QTA   12 oC   -02 oC   67 %
 PSW   14 oC   10 oC   63 %
  Friday, Nov 21 2008
Tue, Aug 19 08, 06:22 PM PST
سابق صدر کیخلاف حکمراں اتحاد کی چارج شیٹ
اسلام آباد: سابق صدر کے مواخذے کے لئے تیار کردہ چارج شیٹ میں پرویز مشرف کے خلاف آئین کے نو آرٹیکلز کی خلاف ورزیوں سمیت مالی بدعنوانیوں کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔ جبکہ جنرل پرویز مشرف ریٹائرڈ نے کل اپنی تقریر میں کہا تھا کہ ان کے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہو سکتا۔ چارج شیٹ کے مطابق مشرف پر ججوں کو معزول، فیڈریشن کو کمزور، بلوچستان آپریشن شروع کرنے، ڈالروں کے عوض سینکڑوں پاکستانیوں کی دوسرے ممالک کو فروخت، صوبائی حقوق چھیننے اور صوبوں کو ہائیڈل منافع نہ دینے کے الزامات شامل ہیں۔

پرویز مشرف پر دو ہزار دو میں ریفرنڈم کے ذریعے خود کو صدر منتخب کرانے اور پارلیمنٹ سے خطاب نہ کرنے کا الزام لگایا گیا۔ مشرف پر این ایف سی ایوارڈ کا از خود اعلان کرنے، پانی کی منصفانہ تقسیم کیلئے مشترکہ مفاد کونسل کا اجلاس بلانے کی بجائے دو کمیٹیاں بنانے کا بھی الزام ہے۔ مشرف پر اپنی کتاب میں پاکستان کی طرف سے دوسرے ممالک کو ایٹمی ٹیکنالوجی کی منتقلی کے اعتراف سے سرکاری راز افشا کرنے کا بھی الزام لگایا ہے۔

سابق صدر مسرف کی بارہ مئی دو ہزار سات کی تقریر کو بھی ایک الزام کے طور پر شامل کیا گیا۔ الزامات میں پرویز مشرف کے اس بیان کو بھی شامل کیا گیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بلوچوں کو علم نہیں ہو سکے گا کہ انہیں کس طرح سے ہٹ کیا جائے گا۔ مشرف پر انتخابات سے پہلے قومی خزانے سے چار سو ارب روپے غائب ہونے پر کوئی کارروائی نہ کرنے کا بھی الزام ہے۔ چارج شیٹ میں کہا گیا کہ پرویز مشرف نے بے نظیر بھٹو کو تعاون نہ کرنے پر سیکورٹی کی دھمکی دی تھی۔
پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی کیلئے ہر قدم اٹھایا،افتخار چوہدری
صدر زرداری کا سندھ میں چھوٹے ڈیم بنانے کا اعلان
سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن غیاث الدین احمد کو تبدیل کردیا گیا
پارلیمنٹ کی قرارداد پر عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس
سزائے مو ت سے متعلق سمر ی حکومت کو بھیج دی گئی
پنجاب کو پیپلز پارٹی کا گڑھ بنایا جائے گا،گورنر
بھارتی سندھ طاس کمشنر انتیس ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے
خانانی اینڈ کالیاسے مزید اٹھارہ ہزار غیر قانونی اکاؤنٹس کا انکشاف
سوات:گھر پر گولہ گرنے سے 6افراد جاں بحق
سی ای سی ارکان کی تعداد کا معاملہ حل کر لیا جائے گا، ہمایوں اختر
1 2 3 4 5 6 7 
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2008 All rights reserved