|
مشرف کی سعودیہ جانے کی تیاریاں مکمل
اسلام آباد : مستعفی صدر پرویز مشرف کے سعودی عرب جانے کی تیاریاں مکمل ہو گئیں،ویزہ حاصل کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سابق جنرل پرویز مشرف ریٹائرڈ کی سعودی عرب روانگی کے حوالے سے کارروائی مکمل کر لی گئی،ان کا ویزہ بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آئندہ چند روز میں سعودی عرب روانہ ہو جائیں گے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مستعفی صدر پرویز مشرف سعودی عرب میں مستقل قیام نہیں کریں گے وہ کچھ عرصہ سعودی عرب میں قیام کے بعد امریکا یا کسی دوسرے ملک چلے جائیں گے۔ |