اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار منظور وٹو نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل مل میں بلوچستان کا خام لوہا استعمال کرنے سے درآمدی بل کم ہو گا۔ اسلام آباد میں مشیر برائے صنعت و پیداوار منظور وٹو نے وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اسلم رئیسانی سے ملاقات میں بتایا کہ پاکستان اسٹیل ملز نے پچیس ارب روپے کا خام لوہا درآمد کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم جلد ماربل سٹی کا افتتاح کریں گے جبکہ گیارہ کروڑ اسی لاکھ روپے مالیت سے جیم لیبارٹری قائم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان میں پینے کے صاف پانی کے منصوبے پر بھی تیزی سے کام کر رہی ہے۔