|
اکثریت نے مشرف پر مقدمہ چلانیکا مطالبہ کردیا، گیلپ سروے
اسلام آباد: پاکستان کے تریسٹھ فیصد عوام نے پرویز مشرف کے استعفیٰ پر خوشی کا اظہار اور پینسٹھ فیصد نے مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ گیلپ انٹرنیشنل کے سروے کے مطابق پچاسی فیصد عوام چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت تمام معزول ججوں کی فوری بحالی چاہتے ہیں۔ ستر فیصد عوام کی رائے ہے کہ مشرف نے سب سے پہلے پاکستان کی بجائے سب سے پہلے مشرف کی بنیاد پر استعفیٰ دیا۔ سروے کے مطابق چونسٹھ فیصد عوام نے مشرف کے اقتصادی ترقی کے دعوے کو مسترد کیا اور ستر فیصد عوام مشرف کے نو سالہ اقتدار کو برا دور قرار دیتے ہیں۔ پچپن فیصد کی رائے ہے کہ مشرف کے استعفیٰ سے حالات بہتر ہوں گے۔ |