aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   24 oC   14 oC   63 %
 ISL   16 oC   03 oC   76 %
 LHR   16 oC   02 oC   87 %
 QTA   10 oC   -06 oC   72 %
 PSW   16 oC   04 oC   81 %
  Thursday, Jan 08 2009
Tue, Aug 19 08, 01:53 PM PST
سوات:مکان پر گولہ گرنے سے 5 افراد زخمی
سوات: سوات میں طالبان کے ٹھکانوں پر گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے تحصیل مٹہ میں مکان پر گولہ گرنے سے پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ سوات میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے طالبان کے ٹھکانوں پر گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ تحصیل مٹہ کے علاقے خریزئی میں مکان پر گولہ گرا جس کے باعث پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز نے پیوچار میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کردیا ہے۔ اس علاقے سے کسی کو وینئی چیک پوسٹ کی طرف جانے نہیں دیا جارہا۔ وینئی میں موجود اکثر لوگ مینگورہ کی طرف نقل مکانی کرنا چاہتے ہیں۔ تحصیل مٹہ، کبل اور مالم جبہ سے لوگوں کی نقل مکانی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ سوات کے تمام علاقوں میں صبح سات سے رات آٹھ بجے تک کرفیو میں وقفہ رہے گا۔
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2009 All rights reserved