اسلام آباد: پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی سہہ فریقی کمیشن کے اجلاس میں شرکت کے لئے افغانستان پہنچ گئے۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی افغان اور اتحادی فوج کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کے لئے افغانستان کے دورے پر کابل پہنچے ہیں۔ سیکورٹی حکام کے مطابق ان کے دورہ پہلے سے طے شدہ تھا۔ اشفاق پرویز کیانی اپنے دورے کے دوران سہہ فریقی کمیشن کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔