aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   20 oC   19 oC   28 %
 ISL   13 oC   09 oC   67 %
 LHR   18 oC   09 oC   68 %
 QTA   12 oC   -02 oC   67 %
 PSW   14 oC   10 oC   63 %
  Saturday, Nov 22 2008
Tue, Aug 19 08, 04:06 PM PST
قومی اسمبلی کے اجلاس میں مشرف قومی مجرم قرار
اسلا م آباد: مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے پرویز مشرف کو قومی مجرم قرار دیتے ہوئے محفوظ راستہ نہ دینے کا مطالبہ کر دیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں صدر پرویز مشرف کے استعفے پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے ارکان نے سابق صدر کو قومی مجرم قرار دیا۔ ارکان قومی اسمبلی نے کہا کہ آئین، قانون اور پارلیمنٹ توڑنے، اسلامی نظریئے کے خلاف پالیسی اپنانے، جامعہ حفصہ اور وانا سمیت ملک کے دیگر حصوں میں مسلمانوں کا خون بہانے اور عدلیہ کو معزول کرنے جیسے جرائم کے ارتکاب پر سابق صدر مشرف کو محفوظ راستہ نہ دیا جائے بلکہ آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت سزا دی جائے۔

ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ سابق صدر کو محفوظ راستہ دینا سب سے بڑا جرم ہو گا۔ ارکان اسمبلی نے سابق صدر مشرف کو گارڈ آف آنر دیئے جانے پر شدید تنقید کی۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نواز لیگ مشرف کے اقدامات کو تحفظ فراہم کرنے کی کسی کوشش کا حصہ نہیں بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیا صدر چھوٹے صوبے سے منتخب کیا جانا چاہئے۔ ق لیگ کے ارکان نے کہا کہ حکومت کے لئے مشرف کا بہانہ ختم ہو گیا اب ماضی بھلا کر آگے چلنا چاہئے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ کی شام پانچ بجے دوبارہ ہو گا۔

بھارتی سندھ طاس کمشنر انتیس ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے
خانانی اینڈ کالیاسے مزید اٹھارہ ہزار غیر قانونی اکاؤنٹس کا انکشاف
سوات:گھر پر گولہ گرنے سے 6افراد جاں بحق
سی ای سی ارکان کی تعداد کا معاملہ حل کر لیا جائے گا، ہمایوں اختر
میریٹ کے گرد بم پروف دیوار بنائی جارہی ہے، ہوٹل انتظامیہ
شبقدر : چار عسکریت پسند گرفتار، اسلحہ و بارود برآمد
پنجاب کو پیپلز پارٹی کا گڑھ بنایا جائے گا، سلمان تاثیر
امریکی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، بنوں حملے پر سخت احتجاج
باجوڑ: خود کش حملہ دس افرادجاں بحق، چوبیس جنگجو ہلاک
جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پر ہیروئن کی اسمگلنگ ناکام بنا دی گئی
1 2 3 4 5 6 7 
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2008 All rights reserved