aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   20 oC   19 oC   28 %
 ISL   13 oC   09 oC   67 %
 LHR   18 oC   09 oC   68 %
 QTA   12 oC   -02 oC   67 %
 PSW   14 oC   10 oC   63 %
  Friday, Nov 21 2008
Tue, Aug 19 08, 05:44 PM PST
ہائیکورٹ نے مشرف کے خلاف درخواست واپس کردی
اسلا م آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے مستعفی صدر مشرف کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج اور سابق صدر کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لئے دائر درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی۔ تحفظ حقوق انسانی کی طرف سے دائر کی گئی پٹیشن میں پرویز مشرف سمیت سابق وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ اور اس وقت کی اسلام آباد انتظامیہ کے خلاف مقدمہ کے اندراج کی استدعا کی گئی ہے۔ پٹیشن میں یہ بھی استدعا کی گئی کہ پرویز مشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں بھی شامل کیا جائے تا کہ وہ ملک سے راہ فرار اختیار نہ کر سکیں۔

ہائی کورٹ میں درخواست دائرکرنے کے موقع پر مولانا عبدالرشید غازی مرحوم کی اہلیہ حمیرا رشید غازی سمیت جامعہ حفصہ کی درجنوں طالبات نے ہائی کورٹ کے باہر مظاہرہ بھی کیا۔ مولانا عبدالرشید غازی کی ہمشیرہ نے لال مسجد آپریشن کے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کرنے اور حقائق کو منظرعام پر لانے کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے مظاہرہ کرنے والی طالبات کو ہائی کورٹ کے احاطے میں داخل ہونے سے بھی روک دیا۔ بعد ازاں رجسٹرار ہائی کورٹ نے درخواست پر انتظامی نوعیت کے اعتراضات لگا کر درخواست واپس کر دی۔ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ اعتراضات دور کر دیئے گئے ہیں کل یہ درخواست دوبارہ دائر کی جائے گی۔
میریٹ کے گرد بم پروف دیوار بنائی جارہی ہے، ہوٹل انتظامیہ
شبقدر : چار عسکریت پسند گرفتار، اسلحہ و بارود برآمد
پنجاب کو پیپلز پارٹی کا گڑھ بنایا جائے گا، سلمان تاثیر
امریکی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، بنوں حملے پر سخت احتجاج
باجوڑ: خود کش حملہ دس افرادجاں بحق، چوبیس جنگجو ہلاک
جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پر ہیروئن کی اسمگلنگ ناکام بنا دی گئی
ایف آئی اے کی ایکسچینج کمپنیوں کو تعاون کی یقین دہانی
پشاور: شہید اہلکاروں کو دس لاکھ روپے دینے کا اعلان
مقبوضہ کشمیر کے انتخابات عوام کی امنگوں کے مطابق نہیں، دفتر خارجہ
پنجاب اسمبلی: زرعی انکم ٹیکس کی مخالفت
1 2 3 4 5 6 7 
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2008 All rights reserved