aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   24 oC   14 oC   63 %
 ISL   16 oC   03 oC   76 %
 LHR   16 oC   02 oC   87 %
 QTA   10 oC   -06 oC   72 %
 PSW   16 oC   04 oC   81 %
  Thursday, Jan 08 2009
Tue, Aug 19 08, 10:30 AM PST
اتحادی جماعتوں کا سربراہی اجلاس
اسلام آباد: مخلوط حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کا سربراہی اجلاس زردای ہاؤس میں ہوا جو پانچ گھنٹے جاری رہا۔ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ،مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف، اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی خان اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شرکت کی۔ اجلاس میں جنرل پرویز مشرف ریٹائرڈ کے عہدہ صدارت سے مستعفی ہونے پر مسرت کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ اب ملک میں حقیقی معنوں میں جمہوریت مستحکم ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مستعفی صدر پرویز مشرف کو محفوظ راستہ دینے یا ان کا ٹرائل کرنے، معزول ججوں کی بحالی نئے صدر کے لئے متوقع امیدواروں کے ناموں اور سترھویں ترمیم کے خاتمے سمیت مختلف آئینی ترامیم پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ن لیگ نے اس موقف کا اظہار کیا کہ اب معزول ججوں کو فوری بحال کیا جانا چاہئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبوں کے گورنروں کی تبدیلی کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔ اے این پی نے صوبہ سرحد کے گورنر کی تبدیلی کی صورت میں افراسیاب خٹک کا اجلاس آج دن ایک بجے پھر ہوگا۔
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2009 All rights reserved