|
ججز کی بحالی کا فیصلہ آج ہوگا،نائیک
اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ معزول ججز کی بحالی کا فیصلہ آج ہو جائے گا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق نائیک نے کہا کہ حکومت کی پرویزمشرف سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی انہوں نے اپنی مرضی سے استعفیٰ دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے محاسبے کے لئے دباؤ ہے تاہم محاسبے کا فیصلہ اتحادی جماعتوں کے قائدین کریں گے۔فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ آرٹیکل سینتالیس کے تحت صدر کا مواخذہ کیا جاسکتاہے۔پرویز مشرف اب صدر نہیں رہے لہٰذا مواخذہ کی تحریک پیش کر نے کی ضرورت نہیں۔
دوسری جانب اے این پی سربراہ اسفند یار ولی نے کہا کہ یہ وقت دل سے نہیں دماغ سے فیصلہ کرنے کا ہے۔دل سے کیے گئے فیصلوں کے نتائج بھیانک ہو سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جج ضرور بحال ہوں گے۔ |