aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   20 oC   19 oC   28 %
 ISL   13 oC   09 oC   67 %
 LHR   18 oC   09 oC   68 %
 QTA   12 oC   -02 oC   67 %
 PSW   14 oC   10 oC   63 %
  Friday, Nov 21 2008
Tue, Aug 19 08, 12:35 PM PST
صدر مشرف کے استعفیٰ پر ملک بھر میں جشن
اسلام آباد: صدر پرویز مشرف کے مستعفی ہونے پر ملک بھر میں جشن منایا گیا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ عوام نے شکرانے کے نفل ادا کئے۔ جبکہ وکلاء آج یوم نجات منارہے ہیں۔ دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں صدر پرویز مشرف کے مستعفی ہونے کے اعلان کے ساتھ ہی لوگ خوشی میں گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔ زرداری ہاؤس میں کارکنوں نے مٹھائی تقسیم کی اور بھنگڑے ڈالے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر وکلا، سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے خوشی میں مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر شکرانے کے نوافل بھی ادا کئے گئے۔ ایبٹ آباد، چکوال اور گجرات میں وکلا، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ریلی نکالی۔

کراچی میں سیکڑوں سیاسی کارکنوں نے ریلی نکالی۔ انہوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور مٹھائی تقسیم کی۔ بلاول ہاؤس پر پیپلز پارٹی کے کارکنان نے زبردست ہوائی فائرنگ کی۔ حیدرآباد سمیت اندرون سندھ سیاسی جماعتوں نے خیر مقدمی ریلیاں نکالیں۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی حکومت کی اتحادی جماعتوں کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے۔ مٹھائی تقسیم کی اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا۔ مال روڈ پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے نعرے بازی کی۔ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے جشن نجات ریلی نکالی۔ جبکہ جماعت اسلامی کے تحت جلسہ کیا گیا۔

پشاور سمیت صوبہ سرحد میں بھی عوام نے خوشی کا اظہار کیا اور شکرانہ ادا کیا گیا مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ سیاسی کارکنوں نے پرویز مشرف کے استعفے پر جشن منایا۔ اور اسے ملکی تاریخ میں جمہوری قوتوں کی بڑی فت قرار دیا۔ کوئٹہ میں بھی مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کے استعفیٰ کا کریڈٹ حکمران اتحاد کو جاتا ہے بلوچستان کے عوام نے اتحادی حکومت سے صدر مشرف کو محفوظ راستہ نہ دینے اور مقدمہ قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔
طالبان کا افغان حکومت سے مذاکرات سے انکار
مشرف کے بعد بھی تبدیلی نہیں آئی، نواز
امریکی حملوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے ،چوہدری نثار
میزائل حملوں پر امریکہ سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا، وزیراعظم
بلوچ قوم پرست رہنما عبدالنبی بنگلزئی کو رہا کردیا گیا
قبائلی بچوں پر امریکی بمباری کے باوجود انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش،رپورٹ
سوات:لڑاکا طیاروں کی بمباری،چار دکانیں تباہ
گورنر پنجاب اور وزیر اعلی کے درمیان اختیارات کی جنگ،رپورٹ
شمالی علاقوں سے سردی کی لہر پنجاب میں داخل
سوات: کبل کو عسکریت پسندوں نے خالی کردیا
1 2 3 4 5 6 7 8 
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2008 All rights reserved