aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   24 oC   14 oC   63 %
 ISL   16 oC   03 oC   76 %
 LHR   16 oC   02 oC   87 %
 QTA   10 oC   -06 oC   72 %
 PSW   16 oC   04 oC   81 %
  Thursday, Jan 08 2009
Tue, Aug 19 08, 12:49 PM PST
قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری طارق عزیز مستعفی
اسلام آباد: قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری اور سابق صدر مشرف کے قریبی ساتھی طارق عزیز نے استعفیٰ دے دیا۔ طارق عزیز نے استعفیٰ گزشتہ روز دیا جس کے بعد وہ برٹش ائیرویز کی فلائٹ سے لندن چلے گئے۔ ان کا شمار سابق صدر پرویز مشرف کے بااعتماد اور قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔ وہ ایف سی کالج لاہور میں صدر مشرف کے کالج فیلو تھے۔ ان کا تعلق اکاؤنٹس گروپ سے تھا۔انہوں نے انکم ٹیکس کمشنر اور سیکریٹری نارکوٹکس کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ بے نظیر بھٹو شہید کے دوسرے دور حکومت میں وہ آصف علی زرداری کے سیکریٹری بھی رہے۔ مشرف دور حکومت میں وہ سیاسی مذاکرات میں صدر مشرف کی نمائندگی کرتے رہے طارق عزیز لاہور ریس کلب میں بھی اہم عہدے پر فائز تھے۔
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2009 All rights reserved