aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   24 oC   14 oC   63 %
 ISL   16 oC   03 oC   76 %
 LHR   16 oC   02 oC   87 %
 QTA   10 oC   -06 oC   72 %
 PSW   16 oC   04 oC   81 %
  Thursday, Jan 08 2009
Tue, Aug 19 08, 09:25 AM PST
کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے 7 کارکن زخمی
کراچی: کراچی کے علاقے رفاع عام سوسائٹی میں فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے سات کارکنان فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے سات کارکنان زخمی ہوگئے۔ پرویز مشرف کے استعفیٰ کے بعد کراچی میں پیپلز پارٹی نے شہر میں مختلف مقامات پر جشن منایا۔ رفاع عام سوسائٹی میں پیپلز پارٹی کے دفتر کے باہر کارکنان رقص میں مصروف تھے کہ تین موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سات کارکن زخمی ہوگئے۔

جنہیں لیاقت نیشنل اور جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک ہے واقعے کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کارکنان سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔ زخمیوں میں رنا یاسر،سلمان، محمد جاوید،سہیل،شہروز اور ناصر شامل ہیں واقعے کی اطلاع ملتے ہی پیپلز پارٹی کے کارکنان اور رہنما اسپتال پہنچ گئے۔
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2009 All rights reserved