|
جمہوریت تیزی سے بحال کرنا ہو گی ، شہباز شریف
لاہور: وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے آمریت کے خاتمے کے بعد اب سیاستدانوں کو جمہوریت کی بحالی کے لئے تیزی سے اقدامات اٹھانا ہوں گے۔لاہور ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی بحالی اب حکومت کا اگلا اقدام ہو گا اور تمام معزول ججز کو دو نومبر دو ہزار سات والی پوزیشن پر بحال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے صدر کا فیصلہ اتحادی جماعتوں کے سربراہان کے مشورہ سے کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امن وامان کا قیام، بیروزگاری اور غربت کا خاتمہ جیسے مسائل کو حکومتی اتحادنے مل کر حل کرنا ہے۔ شہباز شریف نے آمرانہ دور کے خاتمے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کے بعد کوئی ڈکٹیٹر جمہوریت پر شب خون نہیں مار سکے گا۔ |