لاہور: سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ مشرف کو محفوظ راستہ دینا افسوسناک ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ ہونے والے جج جسٹس جہانگیر ارشد کے اعزاز میں الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ استعفے کے بعد پرویز مشرف کو گارڈ آف آنر دینا افسوسناک ہے جبکہ انہیں محفوظ راستہ نہیں دینا چاہئے تاہم صدر پرویز مشرف کے مستعفی ہونے پر انہوں نے ملک بھر کی وکلاء برادری میں یوم نجات منانے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ اب وکلاء تمام بار رومز سے سیاہ پرچم بھی اتاردیں گے ۔اس موقعے پر انہوں نے ججز بحال نہ ہونے کی صورت میں ملک بھر میں دھرنے دینے کا بھی اعلان کیا ۔