|
اٹارنی جنرل ملک محمد قیوم کا مستعفی ہونے کا فیصلہ
اسلام آباد: اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک محمد قیوم کی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عبدالحمید ڈوگر سے ملاقات ہو ئی ہے جس میں مختلف امور پر غور کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل ملک محمد قیوم اور چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کے درمیان ملاقات میں صدر پرویز مشرف کے مستعفی ہونے اور اعلی عدلیہ کے معزول ججز کی بحالی کے امکان سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق صدر پرویز مشرف کے استعفے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر اٹارنی جنرل ملک محمد قیوم نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے اور چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عبدالحمید ڈوگر سے ان کی ملاقات بھی اس سلسلے کی کڑی ہے ۔ |