امریکا:سفارتی دفاتر سے سابق صدر مشرف کی تصاویر اتاردی گئیں
نیو یا رک : سابق صدر مشر ف کے استعفے کی خبر مو صول ہو تے ہی واشنگٹن اور نیویارک سمیت امریکا میں تما م پا کستانی سفارتی دفاتر سے ان کی تصا ویر ہٹادی گئی ہیں ۔ امریکا میں پا کستانی سفیر حسین حقانی کے حکم پر واشنگٹن میں پا کستانی سفارت خا نے کے استقبالیہ اور سفیر کے دفتر سے سابق صدر پر ویز مشر ف کی تصاویر دفاتر کھلنے سے قبل اتار دی گئیں تھیں جبکہ اقوا م متحد ہ کے لئے پا کستانی مشن نیو یا رک سے بھی گزشتہ صبح صدر پرویز مشر ف کی تصویر ہٹا دی گئی ہے ۔