|
چوہدری عبدالغفور حکومتی اصلاحات کے قومی کمیشن کے چیئرمین مقرر
اسلام آباد: وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے رکن قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر قانون و انصاف چوہدری عبدالغفور کو حکومتی اصلاحات کے قومی کمیشن کا چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔ ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ سے جاری اعلان کے مطابق چوہدری عبدالغفور نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ وہ اس سے قبل وزیراعظم کے معائنہ کمیشن کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔ |