اسلام آباد: جامعہ حفصہ کی سینکڑوں طالبات کا صدر مشرف کے مستعفی ہونے کے اعلان پر اظہار تشکر کیلئے آبپارہ چوک میں مظاہرہ ہوا جس میں طالبات نے صدر مشرف کو سانحہ لال مسجد اور سینکڑوں طالبات کی شہادت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے انہیں سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ جامعہ حفصہ کی طالبات کے مظاہرے کی قیادت ام حسان کر رہی تھیں۔ اس موقعے پر ام حسان کا کہنا تھا کہ صدر مشرف کے استعفے سے قوم کو حقیقی آزادی اور نجات ملی ہے۔