اسلام آباد: اٹارنی جنرل ملک محمد قیوم نے کہا کہ صدر کا مستعفی ہونے کا فیصلہ ملک وقوم کے بہترین مفاد میں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اٹارنی جنرل ملک عبدالقیوم نے کہا ہے کہ صدر مشرف کے مستعفی ہونے کے فیصلے سے ایوان صدر اور پارلیمنٹ کو محاذ آرائی اور ٹکراؤ سے بچا گیا ہے۔ انہوں نے صدر کے فیصلے کو بالکل درست اور دانشمندانہ قرار دیا۔اس موقعے پرا نہوں نے اپنی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر سے ہونے والی ملاقات کو معمول کی بھی قراردیا۔