aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   24 oC   14 oC   63 %
 ISL   16 oC   03 oC   76 %
 LHR   16 oC   02 oC   87 %
 QTA   10 oC   -06 oC   72 %
 PSW   16 oC   04 oC   81 %
  Thursday, Jan 08 2009
Wed, Aug 20 08, 09:30 AM PST
الطاف حسین کی صدر کیلئے زرداری کے نام کی تجویز
لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے صدارت کے لئے آصف علی زرداری کا نام تجویز کردیا ہے۔ لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ چھوٹے صوبے سے اگر صدر کے عہدے کے لئے اخلاقی طور پر کسی کا حق بنتا ہے تو وہ آصف علی زرداری کا ہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے صدر کے مواخذے کے معاملے کو جس خوش اسلوبی سے حل کیا وہ قابل تعریف ہے۔

متحدہ کے قائد کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف نے قوم کے وسیع تر مفاد میں ازخود استعفیٰ دے کر ملک کو بہت بڑے بحران سے بچالیا ہے جس پر وہ انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے تمام سیاسی رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ صدر کے عہدے کیلئے آصف علی زرداری کو نامزد کرکے بینظیر بھٹو کی روح کو سکون پہنچائیں۔

اس سے قبل الطاف حسین نے پاکستان کے یوم آزادی کے سلسلے میں برمنگھم میں ایک اجتماع سے ٹیلی فونک خطاب کے دوران کہاکہ کشمیرکافیصلہ پاکستان اور بھارت کے بجائے کشمیری عوام کو کرنا ہے۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کشمیری عوام کی رائے کوفوقیت دینے پر زور دیا۔الطاف حسین نے کہا کہ گزشتہ ساٹھ سال سے زائد عرصے میں ایک لاکھ سے زائد کشمیری قتل کردیے گئے ،اس کے باوجودآج تک مسئلہ کشمیر حل نہیں کیا جاسکا اور سب نے کشمیری عوام کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کیا۔
صدر زرداری کی حامد کرزئی سے ایک اور ملاقات
پاکستان اور سعودی عرب، پولیس افسران کو تربیت دینے پر اتفاق
اجمل قصاب پاکستانی ہے، دفتر خارجہ
اجمل قصاب کے پاکستانی ہونے کی تصدیق میرے موقف کی تائید ہے ،سی ایم فاروق
قومی سلامتی کے مشیر محمود علی درانی برطرف
اتحاد کیلئے ن لیگ کا رویہ درست نہیں، شجاعت
باجو ڑ: لڑاکا طیاروں کی بمباری ،3جنگجو ہلاک
حکومت کی خارجہ پالیسی ناکام ہے،جماعت اسلامی
آزاد کشمیر: جمہوریت کا قتل کر کے حکومت ختم کی گئی، سردار عتیق
نواں محرم: ماتمی جلوسوں کا سلسلہ جاری، سیکورٹی سخت
1 2 3 4 
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2009 All rights reserved