|
مشرف سے مری کی رہائشگاہ خالی کرا لی گئی
لاہور: پنجاب حکومت نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف سے مری میں واقع سرکاری رہائشگاہ خالی کرا لی ہے۔لاہور میں پنجاب حکومت کی طرف سے جاری پریس نوٹ کے مطابق یہ گھر صوبائی حکومت کی ملکیت ہے جسے سن دوہزار ایک میں مارشل لاء اتھارٹیز نے ملکیتی حق رد کرتے ہوئے اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔مری میں واقع یہ گورنمنٹ ہاوٴس نو سال تک سابق صدر پرویز مشرف کے زیراستعمال رہا جہاں کسی دور میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہوتی تھیں۔ اس سرکاری رہائشگاہ میں آج میٹرک کے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا اور طالبات کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جائے گا۔ |