aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   20 oC   19 oC   28 %
 ISL   13 oC   09 oC   67 %
 LHR   18 oC   09 oC   68 %
 QTA   12 oC   -02 oC   67 %
 PSW   14 oC   10 oC   63 %
  Friday, Nov 21 2008
Tue, Sep 02 08, 12:00 AM PST
آج پہلا روزہ،اشیائے صرف کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد: رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے۔ پہلا روزہ آج ہو گا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے سعودی پاک ٹاور میں ہونے والے اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہو گئی ہیں جن کی روشنی میں یکم رمضان المبارک منگل دو ستمبر کو ہی ہو گی۔ مفتی منیب الرحمان نے بتایا کہ چاند دیکھنے کے لئے ملک بھر میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ ہیڈ کوارٹرز میں ہوئے۔ مفتی منیب الرحمان نے بتایا کہ چاند نظر آنے کی شہادتیں بدین‘ چھور‘ کراچی‘ سانگھڑ‘ ایبٹ آباد‘ قصور‘ نتھیا گلی‘ ایوبیہ سمیت کئی علاقوں سے ملی ہیں۔

ادھرکراچی کی شہری حکومت نے ماہ رمضان میں کھانے پینے کی اشیا ء کا نرخنامہ جاری کر دیا۔ پکوڑے دو سو روپے کلو اور سموسے ایک سو بیس روپے درجن فروخت ہوں گے۔ نئی لسٹ میں گزشتہ سال کے مقابلہ میں ساٹھ فیصد سے زائد کا اضافہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ڈی سی او کراچی کی جانب سے جاری کی گئی پرائس لسٹ میں اشیائے صرف کی قیمتوں میں پچھلے سال کے مقابلے میں ساٹھ فیصد تک اضافہ ظاہر کیا گیا ہے۔ جو عوام کیلئے باعث تشویش اور دکانداروں کے لئے اطمینان کا باعث ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پرائس لسٹ میں سحر و افطار کی لازمی اشیاء سموسے‘ پکوڑے‘ پھینی اور جلیبی کی قیمتوں کا بھی تعین کیاگیا ہے۔

پرائس لسٹ کے مطابق پچھلے سال ماہ صیام میں ایک سو بیس سے ایک سو چالیس روپے کلو فروخت ہونے والے پکوڑے اس سال ماہ رمضان میں ڈیڑھ سو سے دو سو روپے کلو‘ گزشتہ سال بہتر روپے درجن فروخت ہونے والے سموسے چھیانوے روپے سے ایک سو بیس روپے درجن‘ دو ہزار سات میں ایک سو بیس سے دو سو روپے کلو تک فروخت ہونے والی پھینی اب ایک سو ساٹھ سے دو سو اسی روپے‘ سو سے ایک سو چالیس روپے میں فروخت ہونے والی جلیبی ایک سو پچاس سے ایک سو اسی روپے کلو تک فروخت ہو گی۔

شہری حکومت کی جانب سے جاری کردہ لسٹ کے مطابق رمضان کے مہینے میں دال ماش انہتر روپے‘ دال مسور ایک سو اٹھارہ‘ دال چنا پینسٹھ‘ بیسن اکہتر اور سرسٹھ روپے فی کلو گرام فروخت ہو گا۔ گزشتہ سال ایک سو بیس روپے کلو فروخت ہونے والی کھجور اس وقت مارکیٹ میں دو سو بیس روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے۔ شہری حکومت نے پرائس لسٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے محکمہ ریونیو کے افسران کو حاصل دفعہ ایک سو چوالیس کے اختیارات استعمال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کر اچی :آئیدیا ز دوہز ار آٹھ کا سیکو رٹی پلا ن تیا ر
صدر کی عوام کو ریلیف دینے کے اقداما ت تیز کر نے کی ہدایت
کراچی اپنے وسائل خود بھی پیدا کرے،صدر زرداری
پاکستانی کمسن کی بھارت سے قید کاٹ کروطن واپسی
خانیوال :مطلوب ملزم دو ساتھیوں سمیت گرفتار
الطاف حسین کی مسجد میں خودکش دھماکے کی مذمت
ٹریڈ یونین پر پابندی ختم کرنے کا بل جلد پیش کیا جائے ،ربانی
پارٹی صدارت پارٹی کارکنوں کی امانت ہے ،سردار عتیق
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کا فارورڈ بلاک کی حمایت نہ کرنے کا اعلان
زرعی ٹیکس کے نفاذکا پروپیگنڈہ مزموم مقاصد کیلئے کیا جا رہا ہے
1 2 3 4 5 6 7 
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2008 All rights reserved