aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   24 oC   14 oC   63 %
 ISL   16 oC   03 oC   76 %
 LHR   16 oC   02 oC   87 %
 QTA   10 oC   -06 oC   72 %
 PSW   16 oC   04 oC   81 %
  Thursday, Jan 08 2009
Mon, Oct 06 08, 01:06 PM PST
تین نومبرکو تسلیم کرناطالع آزما کو خوش آمدید کہنا ہے،اعتزاز
کراچی: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ تین نومبر کے اقدام کو درست تسلیم کرنے کا مطلب مستقبل میں طالع آزما کو خوش آمدید کہنا ہے۔ اعتزاز احسن قومی رابط کونسل میں شرکت کے لئے کراچی پہنچے تھے ۔

جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ ججوں کی بحالی کی تحریک وکلا کی نہیں بلکہ عوام کی ضرورت ہے،تین نومبر کے اقدام درست تسلیم کرلئے جائیں تو اس کا مطلب ہوگا کہ کوئی بھی طالع آزما مارشل لاء لگاکر ججوں اور ارکان پارلیمنٹ کو برطرف کرسکتا ہے جس کے خلاف کوئی تحریک نہیں چلائے گا،دوبارہ حلف اٹھانے والے ججوں نے اپنی برطرفی کو درست اقدام تسلیم کرلیا۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ ججوں کی دوبارہ حلف برداری سے حکومت پر دباؤ میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عدلیہ آزاد ہوتی تو مہنگائی کے خلاف احتسابی ادارے کا کردار ادا کرتی۔
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2009 All rights reserved