اسلام آباد: فرانس کے چیف آف اسٹاف ایڈمرل ایڈورڈ جیلارڈ نے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل طارق مجید سے ملاقات کی ہے۔ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے فرانس کے چیف آف اسٹاف ایڈمرل ایڈورڈ جیلارڈ نے راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل طارق مجید سے ملاقات کی ہے۔ اس موقعے پر دو طرفہ دفاعی امور اور پاک افغان سرحد کی صورت حال سمیت دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ فرانس کی طرف سے پاکستان کو لڑاکا طیاروں‘ آبدوزوں اور دوسرے دفاعی سامان کی فراہمی کے معاملات بھی زیر غور آئے۔ فرانسیسی چیف آف اسٹاف صدر آصف علی زرداری اور وزیر دفاع چوہدری احمد سے بھی ملاقات کی۔