پشاور: پشاور میں گیس سلنڈر کے دھماکے میں دو افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے ہیں۔دھماکا پشاور میں بی ٹی روڈ پر بس ٹرمینل کے قریب سی این جی اسٹیشن پر کھڑی گاڑی میں ہواجس کا گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا،یہ گاڑی اسلام آبادسے پشاور آرہی تھی۔
دھماکے سے گاڑی میں سوار خاتون سمیت دوافراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔دھماکے سے قریب سے گزرنے والی بس کے شیشے ٹوٹنے سے بس کے چار مسافر بھی زخمی ہوئے۔دوزخمیوں کی حالت نازک بتائی جاری ہے ،تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔