aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   24 oC   14 oC   63 %
 ISL   16 oC   03 oC   76 %
 LHR   16 oC   02 oC   87 %
 QTA   10 oC   -06 oC   72 %
 PSW   16 oC   04 oC   81 %
  Thursday, Jan 08 2009
Mon, Oct 06 08, 03:18 PM PST
لاہور : قیمت میں اضافے کے باعث آٹے کی فروخت میں کمی
لاہور: پنجاب میں بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں ایک سو بیس روپے اضافے سے صارفین کی قوت خرید بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے آٹے پرسبسڈی کے خاتمے اور وفاقی حکومت کی طرف سے گندم کی امدادی قیمت میں اضافے سے پنجاب میں بیس کلو تھیلے کی سرکاری قیمت تین سو سے بڑھ کر چار سو بیس روپے تک پہنچ گئی۔ صارفین کا کہنا ہے کہ سبسڈی واپس لئے جانے کے بعد دکاندار رمضان پیکیج کے دوران ذخیرہ کیا گیا سستا آٹا موجودہ قیمت پر بیچ رہے ہیں۔ پنجاب میں جھنگ کے علاوہ کہیں بھی آٹے کی کمی کی اطلاع نہیں ہے، لیکن قیمت میں اضافے کے باعث خریداری میں نمایاں کمی آئی ہے۔

فلورملزمالکان کا موقف ہے کہ آٹے پر صوبائی حکومت کی جانب سے سبسڈی کی فراہمی وقتی اقدام تھا۔ جس کے بعد ملوں کو جاری کی جانیوالی گندم کی قیمت میں اضافے اور کھلی منڈی میں گندم کے نرخ نو سو پچاس روپے فی من تک پہنچنے کے بعد آٹا مہنگا ہونا ناگزیر تھا۔ مل مالکان نے خدشہ ظاہر کیاکہ نئی فصل آنے سے پہلے گندم کی قیمت مزید بڑھ سکتی ہے۔ماضی میں برصغیر کا اناج گھر کہلانے والے پنجاب میں آٹے جیسی بنیادی غذائی ضرورت کی گرانی لمحہ فکریہ ہے۔
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2009 All rights reserved