aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   24 oC   14 oC   63 %
 ISL   16 oC   03 oC   76 %
 LHR   16 oC   02 oC   87 %
 QTA   10 oC   -06 oC   72 %
 PSW   16 oC   04 oC   81 %
  Thursday, Jan 08 2009
Mon, Oct 06 08, 05:11 PM PST
باجوڑایجنسی:ڈیڈ لائن ختم افغان مہاجرین گرفتار
باجوڑایجنسی: باجوڑ ایجنسی میں ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد پولیٹیکل انتظامیہ نے درجنوں افغان مہاجرین گرفتار کر لئے۔ عسکریت پسندوں کے پانچ گھروں کو جلا دیا گیا۔ باجوڑ ایجنسی میں افغان مہاجرین کو علاقہ خالی کرنے کے لئے پولیٹیکل انتظامیہ اور قبائلی عمائدین کی طرف سے دی گئی ڈیڈ لائن میں توسیع کر دی گئی تھی جو آج ختم ہو گئی۔ جس کے بعد افغان ماہرجین کے خلاف پولیٹیکل انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اب تک درجنوں افغان مہاجرین کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

باجوڑ ایجنسی کے علاقے عنایت قلعہ میں قبائلی لشکر نے افغان مہاجرین کے خلاف کارروائی کی اور افغان ماہرجین کے سو سے زائد خاندانوں کو علاقے سے نکال دیا۔ اس موقع پر قبائلی عمائدین نے اعلان کیا کہ وہ عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن میں سیکورٹی فورسز کا ساتھ دیں گے۔ مومند کے علاقے میں قبائل نے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پانچ عسکریت پسندوں کے گھر جلا دیئے جن میں عسکریت پسند کمانڈر جان ولی کا گھر بھی شامل ہے۔
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2009 All rights reserved