|
ہنگو:عسکریت پسندوں نے مزید چار پولیس اہلکار رہا کر دیئے
ہنگو: عسکریت پسندوں نے ہنگو سے اغوا کئے گئے پچیس زیر تربیت پولیس اہلکاروں میں سے مزید چار کو رہا کر دیا۔ چار زیر تربیت پولیس اہلکاروں کو آج رہا کیا گیا جس کے بعد تین روز میں رہا کئے گئے زیر تربیت پولیس اہلکاروں کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔ عسکریت پسندوں نے گزشتہ ماہ ہنگو سے پچیس زیر تربیت پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا تھا آئی جی صوبہ سرحد ملک نوید کے مطابق پولیس اہلکاروں کی رہائی کے لئے عسکریت پسندوں سے مذاکرات کئے گئے اور ان کے خلاف کارروائیاں بھی کی گئیں ذرائع کے مطابق بقیہ مغویوں کی رہائی کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ |