aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   20 oC   19 oC   28 %
 ISL   13 oC   09 oC   67 %
 LHR   18 oC   09 oC   68 %
 QTA   12 oC   -02 oC   67 %
 PSW   14 oC   10 oC   63 %
  Saturday, Nov 22 2008
Mon, Oct 06 08, 10:34 AM PST
آٹھ اکتوبرکو ملکی تاریخ میں پارلیمنٹ کا تیسراان کیمرہ سیشن ہوگا
اسلام آباد: آٹھ اکتوبر کو ہونے والا پارلیمنٹ کا سیشن ملکی تاریخ کا تیسرا ان کیمرا سیشن ہے۔ پارلیمنٹ کا ان کیمرا سیشن ایسے اجلاس کو کہا جاتا ہے جس میں زیر بحث آنے والے معاملات خفیہ رکھے جاتے ہیں۔ ہماری پارلیمنٹ کا پہلا ان کیمر ا سیشن اکیس ستمبر انیس سو چوہتر میں ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں ہوا تھا جس میں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا گیا تھا۔

دوسرا ان کیمرا سیشن انیس سو ستاسی میں محمد خان جونیجو کے دور حکومت میں ہوا ،جس میں اراکین اسمبلی کو افغان جنگ کے بارے میں بریفنگ دی گئی تھی۔ اب پینتیس برس بعد آٹھ اکتوبر دو ہزار آٹھ کو پارلیمنٹ کا تیسرا ان کیمرا اجلاس طلب کیا گیا ہے ۔اس اجلاس کے دوران ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال‘ دہشت گردی کے خلاف جنگ‘ فاٹا میں جاری آپریشنز اور قبائلی علاقوں میں امریکی فضائی حملوں سے پیدا ہونے والی صورت حال کے بارے میں عوامی نمائندوں کو اعتما د میں لیا جائے گا۔

یہ اجلاس ایک سے زائد دن تک بھی جاری رہ سکتا ہے یا اس کے مختلف سیشن بھی ہوسکتے ہیں۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کریں گی۔ پارلیمنٹ کے ان کیمرہ سیشن میں شرکت کرنے والے تمام ارکان اجلاس میں زیر بحث لائے جانے والے معاملات کو ظاہر نہ کرنے کے پابند ہوتے ہیں،خلاف ورزی پر ان کے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے۔ آٹھ اکتوبر کو ہونے والا پارلیمنٹ کا ان کیمرہ سیشن انتہائی اہمیت کا حامل تصور کیا جارہا ہے کیونکہ اس میں ملک کی آئندہ پالیسیوں کا تعین ہوگا۔
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2008 All rights reserved