اسلام آباد: اسلام آباد‘راولپنڈی‘گوجر خان سمیت افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ پشاور مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اتوار کی رات نو بج کر ترپن منٹ پر محسوس کئے گئے او ر اس کا مرکز پشاور سے چھ سو پچاس کلومیٹر شمال میں تھا، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ پانچ ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے جھٹکوں کے نتیجے میں کسی قسم کی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ افغانستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز کابل سے اڑسٹھ کلومیٹر دو جنوب مشرق میں تھا۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر چھ ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کا مرکز سطح زمین سے پینتیس کلومیٹر نیچے تھا۔