اسلام آباد: وزارت داخلہ نے اسلام آباد ‘راولپنڈی کے وی آئی پی روٹس پر لگے سائن بورڈز کو سیکورٹی رسک قرار دے کر فوری طور پر اتارنے کا حکم دیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق سیکورٹی اداروں نے وزارت داخلہ کو بھیجی گئی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی وے‘ کرال چوک‘ ائیرپورٹ چوک‘ فلائنگ کلب چوک‘ چکلالہ بیس چوک ‘ راول چوک‘ کچہری چوک اور دیگر علاقوں میں عمارتوں کے اوپر نصب قد آور سائن بورڈ سیکورٹی رسک ہیں ،جس پر وزارت داخلہ نے راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ‘ سی ڈی اے‘ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ‘ راولپنڈی‘ اسلام آباد کی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کو سائن بورڈز اتارنے کے لئے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے آر ڈی اے ‘ سی ڈی اور کنٹونمنٹ بورڈ کو ٹریفک سگنلز کی مانیٹرنگ اور آن آف کرنے والے باکسز کو لاک کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔