aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   20 oC   19 oC   28 %
 ISL   13 oC   09 oC   67 %
 LHR   18 oC   09 oC   68 %
 QTA   12 oC   -02 oC   67 %
 PSW   14 oC   10 oC   63 %
  Saturday, Nov 22 2008
Mon, Oct 06 08, 11:57 AM PST
پنجاب: طویل ترین خشک موسم کاریکارڈ ٹوٹ گیا
لاہور: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب سمیت ملک کے تمام میدانی علاقے طویل خشک موسم کی وجہ سے بدستور گرمی کی لپیٹ میں ہیں جو ماہ اکتوبر میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔ پچیس برس پہلے اسی مہینے پنجاب بھر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سینتیس سے اڑتیس سنٹی گریڈ تک رہا تھا۔ ان دنوں لاہور سمیت بیشتر شہروں کا درجہ حرارت انتالیس سینٹی گریڈ سے نیچے نہیں رہا۔

غیر معمولی موسم کی وجہ سے جہاں ڈیموں سے آبپاشی کے لئے پانی کا اخراج زیادہ ہو گیا ہے، وہاں دریاوٴں میں پانی کے بہاوٴ میں بھی نمایاں کمی واقع ہو گئی ہے۔ زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ طویل خشک موسم سے فصلوں کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ ایک ہفتے تک مغربی ہواوٴں کا سسٹم متحرک ہونے سے موسم میں تبدیلی کا امکان ہے۔
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2008 All rights reserved