aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   20 oC   19 oC   28 %
 ISL   13 oC   09 oC   67 %
 LHR   18 oC   09 oC   68 %
 QTA   12 oC   -02 oC   67 %
 PSW   14 oC   10 oC   63 %
  Saturday, Nov 22 2008
Mon, Oct 06 08, 12:10 PM PST
ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ دوبارہ شروع
اسلام آباد: رمضان المبارک کا مہینہ ختم ہوتے ہی ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ دوبارہ شروع کردی گئی ہے اور ایک ماہ سکون کا سانس لینے والے عوام پھر عذاب میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ عید کے بعد بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں نے لوڈ شیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں یومیہ تین سے چار گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جائے گی۔

بجلی سپلائی کمپنیوں کے مطابق لوڈ شیڈنگ کی وجہ بجلی کی طلب میں اضافہ اور پیداوار میں کمی ہے۔ مجموعی طور پر پچیس سو میگاواٹ سے زائد بجلی کی قلت کا سامنا ہے۔ اکتوبر کا مہینہ شروع ہونے کے باوجود موسم بدستور خشک اور گرم ہے، ایسے میں پھر سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کسی عذاب سے کم نہیں۔

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن ریجن میں یومیہ تین گھنٹے جبکہ پیپکو ریجن میں چار گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ حکومت نے جولائی میں بجلی کے نرخ بڑھا کر عوام کو جھٹکا تو لگا دیا تھا لیکن تاحال ایسے ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے جن سے لوگوں کو لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے نجات مل سکے۔ بجلی کے بحران سے صنعتی و زرعی شعبہ بری طرح متاثر ہورہا ہے جس کے منفی اثرات براہ راست ملکی معیشت پر پڑ رہے ہیں۔
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2008 All rights reserved