اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کی سماعت پندرہ اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے دفتر خارجہ سے ایک ہفتے کے اندر تحریری جواب طلب کرلیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد اسلم نے امریکا میں گرفتار ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو پاکستان واپس لانے کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت کی۔
عدالت نے دفتر خارجہ کو ہدایت کی کہ وہ ڈاکٹر عافیہ کیس کے بارے میں ایک ہفتے کے اندر جواب داخل کرے۔ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان نظر ثانی کیس کی سماعت کسی کارروائی کے بغیر سولہ اکتوبر تک ملتوی کردی۔