aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   20 oC   19 oC   28 %
 ISL   13 oC   09 oC   67 %
 LHR   18 oC   09 oC   68 %
 QTA   12 oC   -02 oC   67 %
 PSW   14 oC   10 oC   63 %
  Saturday, Nov 22 2008
Wed, Oct 08 08, 11:33 AM PST
الزامات جھوٹ ہیں،ڈاکٹرعافیہ
ٹیکساس : پاکستانی سینیٹرز نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو فوری رہا کیا جائے۔ پاکستانی سینیٹرز کے وفد نے مشاہد حسین کی زیر قیادت ٹیکساس کی فیڈرل بیورو جیل میں ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات کی ،وفد میں شامل سینیٹر طلحہ محمود کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے زخموں کی سرجری نہیں کی گئی ہے، وہ تشدد کے باعث نقاہت کا شکار ہیں اور ان کی گفتگو بھی بے ربط تھی۔

سینیٹرز سے ملاقات میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے کہا کہ ان پر لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کی شہری ہیں، انہیں فوری واپس بھیجا جائے۔ ٹیکساس میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کے بعد پاکستانی سینیٹرز کے وفد نے امریکا سے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی بے قصور ہیں، اس لئے انہیں فی الفور رہا کیا جائے۔

آج نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹرز مشاہد حسین نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا، پاکستانی قوم جلد ہی ان کی رہائی کی خوشخبری سنے گی۔ مشاہد حسین نے کہا کہ نائن الیون کے بعد امریکی پالیسیوں پر شدید تنقید ہوتی رہی ہے اور اگر تشخص بہتر بنانا ہے تو امریکا کو انسانی حقوق کی پاسداری کرتے ہوئے مثبت فیصلے کرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت کو امریکا سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کرنا چاہئے۔

سینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا مسئلہ پارلیمنٹ میں اٹھایا جائے گا۔ سینیٹرز نے امریکا سے مطالبہ کیا کہ گوانتاناموبے میں قید پانچ پاکستانیوں کو بھی ہمدردی کی بنیادی پر رہا کیا جائے۔
کر اچی :آئیدیا ز دوہز ار آٹھ کا سیکو رٹی پلا ن تیا ر
صدر کی عوام کو ریلیف دینے کے اقداما ت تیز کر نے کی ہدایت
کراچی اپنے وسائل خود بھی پیدا کرے،صدر زرداری
پاکستانی کمسن کی بھارت سے قید کاٹ کروطن واپسی
خانیوال :مطلوب ملزم دو ساتھیوں سمیت گرفتار
الطاف حسین کی مسجد میں خودکش دھماکے کی مذمت
ٹریڈ یونین پر پابندی ختم کرنے کا بل جلد پیش کیا جائے ،ربانی
پارٹی صدارت پارٹی کارکنوں کی امانت ہے ،سردار عتیق
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کا فارورڈ بلاک کی حمایت نہ کرنے کا اعلان
زرعی ٹیکس کے نفاذکا پروپیگنڈہ مزموم مقاصد کیلئے کیا جا رہا ہے
1 2 3 4 5 6 7 
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2008 All rights reserved