|
پی بی سی کے ارکا ن کا بائیکاٹ
لاہور : پاکستان بار کونسل کے چھ ارکان نے آٹھ اکتوبر کو اسلام آباد میں بارکے دفتر کی افتتاحی تقریب کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔ تقریب میں جسٹس عبدالحمید ڈوگر مہمان خصوصی ہونگے۔ پاکستان بار کونسل کے رکن حافظ عبدالرحمن انصاری نے آج نیوز کو بتایا کہ بار کونسل کے ارکان کی اکثریت افتخار محمد چوہدری کو اپنا چیف جسٹس تسلیم کرچکی ہے اور اب صرف سات افراد فیصلہ تبدیل نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے علاوہ حامد خان،سابق جسٹس رشید اے رضوی، قاضی محمد انور،علی احمد کرد اور میاں اسرار الحق نے چیئرمین بار کونسل کو بائیکاٹ کے فیصلے سے تحریری طور پر اگاہ کردیا ہے۔ |