|
تحریک میں تیزی کیلئے سیاسی جماعتوں سے رابطے کرینگے ،اعتزاز
لاہور : سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدراعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وکلاء تحریک میں تیزی لانے کیلئے سیاسی جماعتوں سے رابطے کئے جائیں گے۔ وہ لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر جرمن رکن پارلیمنٹ ایلک ہوف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وکلا تحریک میں مسلم لیگ ن کی عدم دلچسپی محسوس کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دس فیصد وکلاء پہلے بھی تحریک کے خلاف تھے جو اب زیادہ فعال نظر آرہے ہیں۔ کچھ جج صاحبان کی دوبارہ تقرری وکلا ء تحریک کی وجہ سے ہوئی اور انہیں توقع ہے کہ وہ دباؤ کے بغیر فیصلے دیں گے۔
جرمن رکن پارلیمنٹ ایلک ہوف نے کہا کہ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پاکستان کے لئے خطرہ ہیں۔ انھوں نے اٹھارہ فروری کے انتخابات کے نتائج اور حکمرانوں کے بار بار معاہدوں کے باوجود ججز بحال نہ ہونے پر حیرت کا اظہار کیا۔ |