|
قومی تعمیر نو بیورو کے چیئرمین کی الطاف حسین سے ملاقات
لندن: قومی تعمیر نو بیورو کے چیئرمین ڈاکٹر عاصم حسین نے لندن میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ڈاکٹر عاصم اور الطاف حسین نے ملاقات میں دہشت گردی ،سیکورٹی کی صورتحال اور ملک کے مجموعی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقعے پر الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ملک سنگین صورتحال سے دو چار ہے لہذاتمام سیاسی جماعتوں کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ملک میں جاری بحرانوں پر قابو پانے کے لئے انہوں نے حکومت کو غیر مشروط تعاون کا یقین دلایا ۔ڈاکٹر عاصم نے ایم کیو ایم کے قائد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دیگر رہنماؤں کو بھی یہی مثبت جذبہ کرنا چاہیے۔ |