|
ہنگو:عسکریت پسندوں نے 5سیکورٹی اہلکار رہا کر دیئے
ہنگو: ہنگو میں امن جرگہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد عسکریت پسندوں نے پانچ مغوی سیکورٹی اہلکار رہا کر دیئے۔ہنگو میں مغوی سیکورٹی اہلکاروں کی رہائی کے لئے جرگہ ہوا۔جرگہ میں مفتی سید جنان کی سربراہی میں سولہ رکنی وفد اور عسکریت پسندوں کے مذاکرات ہوئے جس کے بعد عسکریت پسندوں نے غیر مشروط طور پر پانچ مغوی اہلکار جرگے کے حوالے کر دیئے۔رہا ہونے والے پولیس اہلکاروں میں سراج اللہ،امجد اللہ اور شریف زادہ شامل ہیں۔عسکریت پسندوں نے دو آبہ سے تیس سے زائد سرکاری اور سیکورٹی اہلکار اغوا کئے تھے۔ |