|
سوات: پندرہ عسکریت پسند ہلاک، پچیس گرفتار
سوات: سوات کی تحصیل کبل میں پندرہ عسکریت پسند ہلاک اور پچیس گرفتار کر لئے گئے۔ خوازہ خیلہ میں غیر معینہ مدت کے لئے کرفیو سے سوات اور شانگلہ کا رابطہ منقطع ہو گیا۔ سوات میں کانجو چوک کے قریب عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ کی۔ جس سے ایک سیکورٹی اہلکار جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد فورسز نے کبل کے مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے پندرہ عسکریت پسند ہلاک اور پچیس گرفتار کر لئے۔ سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے دو گھر اور چار دکانیں بھی مسمار کر دیں۔ تحصیل خوازہ خیلہ میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش حملے کے بعد کرفیو نافذ ہے جس سے سوات اور ضلع شانگلہ کا واحد لنک رود بند ہے۔ |