|
بے نظیر بھٹو شہید کی پہلی برسی منانے کیلئے جامع انتظامات کر لئے،شیری
اسلام آباد: وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات نے ستائیس دسمبر کو سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی پہلی برسی کو منانے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے جامع انتظامات کئے ہیں۔ اس ضمن میں وزارت اور اس کے ذیلی اداروں نے عوام کی فلاح و بہبود، جمہوری اقدار کے فروغ اور مستقبل کے وڑن کے حوالے سے بے نظیر بھٹو شہید کی خدمات کو اجاگر کرنے کے لئے متعدد پروگرام تیار کئے ہیں۔ |