aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   24 oC   14 oC   63 %
 ISL   16 oC   03 oC   76 %
 LHR   16 oC   02 oC   87 %
 QTA   10 oC   -06 oC   72 %
 PSW   16 oC   04 oC   81 %
  Thursday, Jan 08 2009
Tue, Nov 18 08, 07:36 PM PST
جنگجو ہتھیارڈال دیں تومذاکرات ہو سکتے ہیں،سرحد حکومت
پشاور: سرحد حکومت نے کہا ہے کہ اگر سوات کے عسکریت پسند ہتھیار ڈال دیں اور وہ اپنے فیصلوں میں بااختیار ہوں تو حکومت مذاکرات کے لئے تیار ہے۔ فرنٹریئر ہاؤس پشاور میں سرحد حکومت اور سوات امن جرگہ کے مذاکرات ہوئے۔ حکومتی وفد کی قیادت افراسیاب خٹک نے کی۔ مذاکرات میں سوات سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی بھی موجود تھے۔

جرگہ اراکین نے کہا کہ عسکریت پسندوں اور حکومت کے درمیان اعتماد پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ جرگہ ارکان کا کہنا تھا کہ عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسز کے حملے بند کرنے، چیک پوسٹیں ختم کرنے اور شرعی نظام کے نفاذ کی صورت میں مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

جرگہ اراکین نے کہا کہ اس وقت سوات میں ایسے مقامات پر حملے کئے جا رہے ہیں جہاں عکسریت پسند نہیں ہوتے۔ اس موقع پر افراسیاب خٹک نے کہا کہ مذاکرات پہلے بھی ہوئے ہیں لیکن سوات کے عسکریت پسند بااختیار نہیں اس لئے امن معاہدے ناکام ہوئے۔
صدر زرداری کی حامد کرزئی سے ایک اور ملاقات
پاکستان اور سعودی عرب، پولیس افسران کو تربیت دینے پر اتفاق
اجمل قصاب پاکستانی ہے، دفتر خارجہ
اجمل قصاب کے پاکستانی ہونے کی تصدیق میرے موقف کی تائید ہے ،سی ایم فاروق
قومی سلامتی کے مشیر محمود علی درانی برطرف
اتحاد کیلئے ن لیگ کا رویہ درست نہیں، شجاعت
باجو ڑ: لڑاکا طیاروں کی بمباری ،3جنگجو ہلاک
حکومت کی خارجہ پالیسی ناکام ہے،جماعت اسلامی
آزاد کشمیر: جمہوریت کا قتل کر کے حکومت ختم کی گئی، سردار عتیق
نواں محرم: ماتمی جلوسوں کا سلسلہ جاری، سیکورٹی سخت
1 2 3 4 
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2009 All rights reserved