aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   24 oC   14 oC   63 %
 ISL   16 oC   03 oC   76 %
 LHR   16 oC   02 oC   87 %
 QTA   10 oC   -06 oC   72 %
 PSW   16 oC   04 oC   81 %
  Thursday, Jan 08 2009
Tue, Nov 18 08, 07:48 PM PST
آج ٹی وی کی رپورٹ کے بعد معذورطالبہ کو اسکالر شپ مل گئی
کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے آج ٹی وی پر رپورٹ نشر ہونے کے بعد معذور مصورہ شازیہ بتول کو اسکالر شپ دے دی۔ بلوچستان حکومت نے آج ٹی وی پر شازیہ بتول کے بارے میں رپورٹ شائع ہونے کے بعد شازیہ بتول سے رابطہ کیا۔ معذور مصورہ شازیہ نے منگل کو ساروان ہاؤس میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی سے ملاقات کی اور انہیں اپنی اسناد پیش کیں۔ جس پر وزیراعلیٰ نے شازیہ بتول کو فوری طور پر بلوچستان حکومت کی جانب سے اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ پنجاب یونیورسٹی میں داخلے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب سے ذاتی طور پر درخواست کریں گے۔ اس موقع پر شازیہ بتول نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور آج ٹی وی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ نواب زادہ اسلم رئیسانی کے بھائی سراج رئیسانی نے اس موقع پر آج نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شازیہ بتول جیسی باہمت بچیاں قوم کا سرمایہ ہیں اور ان کی مدد کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ بلوچستان حکومت کی جانب سے اسکالر شپ ملنے کے بعد شازیہ بتول کو امید ہے کہ وہ اب اعلیٰ تعلیم کے حصول کا خواب پورا کر سکے گی۔
صدر زرداری کی حامد کرزئی سے ایک اور ملاقات
پاکستان اور سعودی عرب، پولیس افسران کو تربیت دینے پر اتفاق
اجمل قصاب پاکستانی ہے، دفتر خارجہ
اجمل قصاب کے پاکستانی ہونے کی تصدیق میرے موقف کی تائید ہے ،سی ایم فاروق
قومی سلامتی کے مشیر محمود علی درانی برطرف
اتحاد کیلئے ن لیگ کا رویہ درست نہیں، شجاعت
باجو ڑ: لڑاکا طیاروں کی بمباری ،3جنگجو ہلاک
حکومت کی خارجہ پالیسی ناکام ہے،جماعت اسلامی
آزاد کشمیر: جمہوریت کا قتل کر کے حکومت ختم کی گئی، سردار عتیق
نواں محرم: ماتمی جلوسوں کا سلسلہ جاری، سیکورٹی سخت
1 2 3 4 
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2009 All rights reserved