|
وٹامن سی دل کا بہترین دوست ہے، طبی ماہرین
اسلام آباد: طبی ماہرین نے وٹامن سی کو دل کا بہترین دوست قرار دے دیا۔ یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے پروفیسر بریکلے نے اپنی تحقیق کے دوران مختلف اقسام کے وٹامن کی افادیت کا تجزیہ کرنے کے بعد کہا ہے کہ وٹامن ای کے متعلق جو باتیں منسوب ہیں وہ درست نہیں۔آٹھ سالہ تحقیق کے دوران بوسٹن بیری گام اینڈ وویمن اسپتال میں آنے والے مریضوں میں وٹامن سی کا دائرہ کار دیگر وٹامن سے کہیں زیادہ دیکھا گیا۔ تجزیہ کے بعد اخذ کئے گئے نتیجے کے مطابق وٹامن سی دل کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ذیابطیس کے مرض میں بھی مفید ہے۔ |