aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   24 oC   14 oC   63 %
 ISL   16 oC   03 oC   76 %
 LHR   16 oC   02 oC   87 %
 QTA   10 oC   -06 oC   72 %
 PSW   16 oC   04 oC   81 %
  Thursday, Jan 08 2009
Tue, Nov 18 08, 08:06 PM PST
پاکستان میں نئی تھری جی ٹیکنالوجی متعارف
اسلام آباد: چین کی کمپنی زیڈ ٹی ای نے پاکستان میں نئی تھری جی ٹیکنالوجی متعارف کرا دی۔ پی ٹی اے جلد لائسنس جاری کر دے گی۔ دنیا کے ایک سو پینتیس سے زائد ممالک میں زیر استعمال ایس ڈی آر ٹاور متعارف کرانے کے لئے اسلام آباد میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں ٹیلی نار، یوفون، وارد، موبی لنگ اور زونگ کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس سافٹ ویئر کی مدد سے پاکستان میں ٹوجی ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیاں بیک وقت ٹو جی اور تھری جی ٹیکنالوجی استعمال کر سکتی ہیں۔

چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر یاسین کا کہنا تھا کہ اس جی تھری ٹیکنالوجی سے پاکستان ٹیلی کام سیکٹر میں مزید بہتری آئے گی۔ موبائل انٹرنیٹ، موبائل بینکنگ اور موبائل ٹی وی کو فروغ ملے گا۔ زیڈ ٹی ای کے ڈائریکٹر نجیب ثاقب کا کہنا تھا کہ اس ٹیکنالوجی کے پاکستان میں آنے سے نہ صرف سرمایہ کاری بڑھے گی بلکہ پاکتان تھری جی ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے ملکوں میں شامل ہو جائے گا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سرمایہ کاری کے نقطہ نظر سے اس نئے سافٹ ویئر کے باعث ایک ہی پلیٹ فارم پر بہت سی سہولیات میسر ہوں گی۔ ماہرین کے مطابق یہ ٹیکنالوجی پاکستان میں جہاں سرمایہ کاری میں اضافے کا سبب بنے کی وہاں اس سے روزگار کے مزید مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
صدر زرداری کی حامد کرزئی سے ایک اور ملاقات
پاکستان اور سعودی عرب، پولیس افسران کو تربیت دینے پر اتفاق
اجمل قصاب پاکستانی ہے، دفتر خارجہ
اجمل قصاب کے پاکستانی ہونے کی تصدیق میرے موقف کی تائید ہے ،سی ایم فاروق
قومی سلامتی کے مشیر محمود علی درانی برطرف
اتحاد کیلئے ن لیگ کا رویہ درست نہیں، شجاعت
باجو ڑ: لڑاکا طیاروں کی بمباری ،3جنگجو ہلاک
حکومت کی خارجہ پالیسی ناکام ہے،جماعت اسلامی
آزاد کشمیر: جمہوریت کا قتل کر کے حکومت ختم کی گئی، سردار عتیق
نواں محرم: ماتمی جلوسوں کا سلسلہ جاری، سیکورٹی سخت
1 2 3 4 
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2009 All rights reserved