|
مومند ایجنسی: کمانڈر سمیت پانچ عسکریت پسند ہلاک
مومندایجنسی: مومند ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں اہم کمانڈر سمیت دو عسکریت پسند مارے گئے۔ فائرنگ کی زد میں آ کر ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔ پشاور، مومند ایجنسی اور چارسدہ سے ملحقہ پچیس دیہات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ فورسز نے مختلف علاقوں میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی۔
میاں کلے میں سیکورٹی فورسز سے جھڑپ میں اہم کمانڈر سمیت پانچ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔ تین مشتبہ افراد گرفتار کر لئے گئے۔ فائرنگ کی زد میں آ کر ایک خاتون جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ مومند ایجنسی اور پشاور سے ملحقہ دیہات میں ایک ہفتے سے کرفیو نافذ ہے جس کی وجہ سے اشیائے خورد و نوش کی قلت ہو گئی ہے لوگوں نے نقل مکانی کے لئے کرفیو میں نرمی کا مطالبہ کیا ہے۔ |